Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی نصاب میں ہریتا ہرم پروگرام شامل

تعلیمی نصاب میں ہریتا ہرم پروگرام شامل

نئی نسل میں سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دینے چیف منسٹر کی مساعی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر نے نئی نسل میں سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دینے کی شعور بیداری کے لیے آئندہ سال سے تعلیمی نصاب میں ہریتا ہرم پروگرام کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی محکمہ جنگلات کے سینئیر عہدیدار سدھانت داس نے آج پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء ہریش راؤ ، جوگو رامنا ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست میں زرعی شعبہ کو پانی سربراہ کرنے کے لیے تعمیر کئے جانے والے آبپاشی پراجکٹس کی تفصیلات اور ریاست میں جنگلات کو فروغ دینے کے لیے شروع کئے گئے ہریتا ہرم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے دوسرے ہفتے سے جنگلات کا احیاء کرنے سوشیل فاریسٹ کو فروغ دینے کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے ذریعہ ریاست بھر میں شجرکاری کے لیے 230 کروڑ پودے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ریاست میں 4 نرسریز موجود ہیں ۔ آئندہ سال سے ہر گرام پنچایت میں ایک نرسری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ دریائے کرشنا و گوداوری کا پانی تلنگانہ سے گذر رہا ہے مگر اس سے استفادہ کرنے کے لیے آبپاشی پراجکٹس دستیاب نہیں ہے ۔ سمندر میں ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ ۔

 

TOPPOPULARRECENT