Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی نظام کو زعفرانی رنگ دینے کی مذموم کوشش : سید ولی اللہ قادری

تعلیمی نظام کو زعفرانی رنگ دینے کی مذموم کوشش : سید ولی اللہ قادری

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تعلیمی نظام کو زعفرانی رنگ دینے اور یونیورسٹیوں میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کے لیے آر ایس ایس اور بی جے پی خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سید ولی اللہ قادری قومی صدر آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن ( اے آئی ایس ایف ) نے کیا ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر کی موت پر بائیں بازو کی طلبہ تنظیم نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اے آئی ایس ایف اس احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے اس کی قیادت کررہا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج قومی صدر اے آئی ایس ایف مسٹر سید ولی اللہ قادری نے کہا کہ ملک کے تعلیمی نظام کو اپنے کنٹرول میں لینے اور یونیورسٹیوں میں دبدبہ قائم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہے ۔ انہوں نے متوفی ریسرچ اسکالر روہت کے افراد خاندان سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے کہا کہ روہت کو انصاف ملنے تک طلبہ کا احتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر ظلم کی سیاست پر عمل پیرا ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ زعفرانی طاقتیں ملک میں زہر گھول رہے ہیں اور انہیں کسی بھی حال اپنے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ حق کی آواز کو دبانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے جو کوشش جاری ہیں ۔ حکومتیں ان کوششوں کو ملک دشمن ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روہت جو 15 دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھا ۔ اس کی فریاد سننے کے بجائے اسے مرنے پر مجبور کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT