Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاداں گروپ کی خدمات اسلامی تعلیمات کے عین مطابق

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاداں گروپ کی خدمات اسلامی تعلیمات کے عین مطابق

جناب محمد شاہ عالم رسول خان سے ملاقات کے دوران امام کعبہ کا تاثر
حیدرآباد۔ 7؍ اپریل۔ ( راست ) ۔ امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خدمات کو انسانیت کی خدمات قرار دیا اور کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ امام مسجد حرام مکہ مکرمہ نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ شب چیرمین شاداں گروپ محمد شاہ عالم رسول خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ جناب محمد علی شبیر قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل کی جانب سے ان کے اعزاز میں ترتیب دیئے گئے عشائیہ کے دوران جناب محمد علی شبیر نے امام صاحب سے چیرمین شاداں گروپ کا تعارف کرواتے ہوئے اس گروپ کی تعلیمی اور صحت کے میدان میں خدمات سے واقف کروایا۔ اور بتایا کہ کس طرح مرحوم بانی شاداں گروپ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان نے مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے دو میڈیکل کالجس کے بشمول پچاس سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے اور کس طرح سے فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس سے لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔ امام کعبہ نے شاداں گروپ کی اس خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے حصول علم کو فرضیت کا درجہ دیا ہے اور جنگ بدر میں نبی کریم ؐ نے علم سکھانے کے عوض قیدیوں کو رہا کیا تھا۔ صحت کا شعبہ تعلیم کی طرح اہمیت کا حامل ہے۔ انسان صحت مند ہوگا تو معاشرہ بھی صحت مند ہوگا۔ اور صحت مند معاشرہ برائیوں سے پاک رہے گا۔انہوں نے دعا فرمائی کے اللہ رب العزت شاداں گروپ کی اس با مثال خدمات کی دنیا اور آخرت میں اجر عطا فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT