Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / تعلیم اور صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے کجریوال کا عہد

تعلیم اور صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے کجریوال کا عہد

ملک کی ترقی کیلئے مرکز اور ریاستوں کو ایک ’’مثالی ترقی‘‘ کی راہ اختیار کرنی چاہئے، چیف منسٹر دہلی کا بیان
نئی دہلی ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج اپنی حکومت کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تند ہی سے کام کرنے والی حکومت قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ہم نے قدیم اور صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کردیا ہے ۔ انہوں نے تجویز رکھی کہ ملک کی ترقی کیلئے مرکز اور ریاستوں کو ایک مثالی ترقی کی راہ اختیار کرنی چاہئے ۔ یہاں چھتر سال اسٹیڈیم پر منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں اروند کجریوال نے جو اپنی عوامی تقریروں میں اکثر وزیراعظم نریندر مودی پر تن قیدیں کرتے ہیں ، اس مرتبہ اپنی 23 منٹ کی تقریر میں عام آدمی پارٹی کی ’’اچھی حکمرانی‘‘ کے ایجنڈہ پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ریاستوں جیسے پنجاب اور گوا میں رائے دہندوں کیلئے یہ پیام دیا جاتا ہے کہ وہ کارکردگی کی بن یاد پر ووٹ دیں ۔ عام آدمی پارٹی کو توقع ہے کہ پنجاب کے رائے دہندے اس کے حق میں ووٹ دیں گے ۔ جب دہلی میں پارٹی حکومت تشکیل پائی تو ہم نے تعلیم ، صحت کے شعبہ پر خاص توجہ مرکوز کردی اور ان دونوں شعبوں میں انقلاب لایا ہے ۔ اپنے پہلے بجٹ میں ہم نے تعلیمی فنڈس کو دوگنا کردیا اور صحت کے شعبہ کیلئے فنڈس میں دیڑھ گنا اضافہ کیا ہے ۔ بعض لوگ حکومت پر تنقید کرتے ہیں کہ حکومت صحت اور تعلیم پر بے شمار پیسہ خرچ کردی ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی فضول خرچی ہے بلکہ یہ ایک مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔ کجریوال نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر عوام تعلیم یافتہ ، صحت مند ہوں تو یہ ملک تیزی سے ترقی کرے گا ۔ چیف منسٹر دہلی نے مزید کہا کہ اگر عوام تعلیم یافتہ ہوجائے اور ان کی صحت بھی اچھی ہو تو یہ ملک تیزی سے ترقی کرے گا ۔ یہ اچھی بات ہے کہ یہاں بہترین خانگی اسکولس اور دواخانے ہیں لیکن معیاری تعلیم دینا اور صحت کیر کی سہولتیں فراہم کرنے کسی بھی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت نے 1000 کلنکس قائم کئے ہیں اور 122 پالی کلینکس ہیں جس کے ذریعہ عوام کو ایک سے ایک بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں صحت کی فراہمی اور معیاری دواؤں کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں ہیلت سنٹر کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی، کانگریس کا تذکرہ کئے بغیر اروند کجریوال نے مزید کہا کہ دہلی میں ان دونوں پار ٹیوں کا صفایا ہوچکا ہے ۔ اب عام آدمی پارٹی دیگر ریاستوں میں بھی  اپنا رنگ دکھا رہی ہے ۔ میں دہلی کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے ایک عام آدمی کی پارٹی کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT