Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم اور معاشی استحکام کے بغیر باوقار زندگی ممکن نہیں

تعلیم اور معاشی استحکام کے بغیر باوقار زندگی ممکن نہیں

میسکو کے عربک لینگویج کی افتتاحی تقریب، میر اسماعیل علی خان کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر (پریس نوٹ) چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن جناب میر اسماعیل علی خان نے کہا کہ کسی بھی قوم کو عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے تعلیمی اور معاشی شعبوں میں استحکام ضروری ہے ۔ تعلیم کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے۔ وہ کل میسکو کے زیر اہتمام ڈپلوما ایجوکیشن ان عربک لینگویج کے ساتویں بیاچ کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے ۔ جناب محمد جلال الدین اکبر ڈائرکٹر میناریٹی ویلفیر تلنگانہ نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی ۔ ڈاکٹر فخرالدین محمد سکریٹری میسکو نے صدارت کی ۔ ڈاکٹر افتخار حسین ڈائرکٹر ’’الیف پراجکٹ‘‘ نے خیرمقدم کیا ۔ جناب سعید خاں انجنیئر صدر انجنیئرس اسوسی ایشن جدہ ، مولانا غیاث الاسلام رحمانی ، شہ نشین پر موجود تھے۔ چیرمین الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے ڈپلوما کورسس کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ جب کسی قوم کو تباہ کرنا مقصود ہوتا ہے تو اسے تعلیم اور معیشت کے شعبہ میں کمزور کردیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ہر مسلمان کو داعی کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی تلقین کی جبکہ مسلمان چاہے کسی شعبہ سے وابستہ رہے اپنے اخلاق اور کردار سے داعی کا رول ادا کرسکتا ہے ۔ جناب جلال الدین اکبر نے میسکو کو عربک لینگویج ڈپلومار کورسس کے آ غاز کے لئے مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی ڈپلوما کورسس کریں گے ۔ جناب سعید خان انجنیئر نے کہا کہ مسلمان دنیا میں الجھ کر دین سے دور ہوگئے ہیں جبکہ دین میں رہ کر دنیا کو پہچان سکتے ہیں جس نے اللہ کو پہچانا اس نے دین کو پہچانا ۔ مولانا رحمت اللہ (اننت پور) ، جناب میر کمال الدین علی خان ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے بھی مخاطب کیا ۔ ڈاکٹر فخر الدین محمد نے اپنی صدارتی خطاب میں بتایا کہ مسیکو کے زیر اہتمام عربک ڈپلوما کورس 19 ریاستوں میں متعارف کیا گیا ہے ۔ ساڑھے تین لاکھ بچے عربی زبان سیکھ رہے ہیں جبکہ پندرہ کروڑ بچوں کو عربی سکھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر رفیق احمد نے شکریہ ادا کیا ۔ مولانا ڈاکٹر افتخار کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT