Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / تعلیم اور ملک کا بھگوا کرن ہوکر رہے گا

تعلیم اور ملک کا بھگوا کرن ہوکر رہے گا

کیا طلباء چنگیز خان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ؟:کتھریا
لکھنؤ ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام شنکر کتھریا نے آج یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا کہ تعلیم اور ملک کو زعفرانہ اگر قوم کیلئے بہتر ہے تو ایسا ضرور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور تعلیم کو زعفرانے کا عمل جاری ہے اور جو کچھ بھی بہتر ہو وہ انجام دیا جائے گا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل آج لکھنؤ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے جو کچھ بھی بہتر ہو خواہ وہ بھگوا کرن یا سنگوادھ ہو ہم یہ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ سے ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں ۔ جو کچھ ملک کے مفاد میں ہوگا ہم اسے انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلباء مہارانا پرتاب یا شیواجی کے بارے میں نہیں پڑھیں تو کیا وہ چنگیز خان کے بارے میں پڑھیں گے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی جیسے لوگوں نے ہندوستان کو آزادی کی تحریک دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT