Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم سے ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے

تعلیم سے ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے

اردو گرلز ہائی اسکول شاہ آباد میں وداعی تقریب، اساتذہ کا خطاب
شاہ آباد۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی بنگال اردو ادارہ جات بلند پرواز کالونی میں دسویں جماعت کے طالبات کیلئے وداعی تقریب منعقد کی گئی جناب حافظ سراج صدر مدرس نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ جناب مرزا غوث الدین بیگ صدر پیرنگال ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ ، جناب شیخ عبدالصمدجوائنٹ سکریٹری مدرسہ ہذا ، جناب بشیربیگ شامل تھے۔ جماعت دہم کی طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے فراہم سہولیات کیلئے شکریہ اد ا کیا۔ جناب مرزا غوث الدین صدر کمیٹی و سابق پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی میں خو د کو جھوٹ اور غیبت سے بچائے رکھنا۔ مستقبل میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سماج میں اپنا بہترین رول ادا کریں۔ محترمہ غوثیہ بیگم اور شاہدہ بیگم صدر معلمہ نے طالبات کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے اچھے اخلاق بنتے ہیں اور انسان کی پہچان ہوتی ہے۔ تعلیم کے بغیر ساری دنیا پر حکومت کرنے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔ حافظ سراج نے اپنی تقریر میں کہا کہ عصری و عربی مدارس چلانے والوں کو اللہ اجر عظیم عطا کرے ۔ حصول تعلیم کیلئے شہر بندہ نواز گلبرگہ کی مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ ہمارے مدرسہ پیرنگال اسکول بلند پرواز کالونی گلبرگہ شریف میں فیس نہیں کے برابر ہے اس میں بھی مدرسہ ہذا کیلئے عمارت اور دیگر سہولیات اور محکمہ جاتی اجازت فراہم کرنا بہت کٹھن کام ہے ۔ صاف نیت کشادہ دل، بلا معاوضہ قومی خدمات انجام دینا اس کا عملی نمونہ اسکول ہذا میں دکھائی دے گا۔ دنیوی و دینی تعلیم کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین تعلیمات کے نورانی جھرمٹ میں ہجوم میں چہرہ کے مصداق ہمارے اسکول کی سوسائٹی کے صدر مرزا غوث الدین بیگ سابق پرنسپل شاہ آباد جن کا صلہ تو دنیا میں کوئی نہیں اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے جن کی بہترین خاموش خدمات کو خراج پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں سوسائٹی ہذا کی جانب سے گزشتہ برس ایس ایس سی ایل سی امتحان 2015میں ٹاپ طالبات کو انعامات اسنادات سے نوازا گیا۔ جناب عبدالصمد شیخ جوائنٹ سکریٹری مدرسہ ہذا نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT