Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم سے ہی شعور کی فراہمی

تعلیم سے ہی شعور کی فراہمی

بیدر میں جشن آزادی تقریب سے مختلف شخصیتوں کا خطاب
بیدر۔17؍اگست۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب محمد ابو طالب پٹیل سابق نائب صدر بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی کی اطلاع کے بموجب سرکاری اُردو ہائیر پرائمری و ہائی اسکول بھاتمرہ میں جشنِ یومِ آزادی ہند جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا ۔اس پروگرام کی صدارت گرام پنچایت چیرمن مسٹر لکشمن رائو مورے نے کی ۔جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے عظیم الدین بلوج‘اہلیہ سنیل جی چیرمن ایس ڈی ایم سی کمیٹی مدرسہ ہذا نے شرکت کی ۔اس موقع پر چیرمن مسٹر لکشمن رائو مورے نے آزادی ہند کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کا ایک بہت بڑا ساتھی ہے ۔اسی تعلیم کی وجہ سے ہمارے قائدینمیں آزادی ہند کا شعور جاگ اُ’ھا ‘اور کئی قائدین نے قربانی دے کر  اس دیش  کو آزاد کیا ۔مدرسہ ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر کاشی ناتھ رائو چلوا نے اپنے خطاب میںدستورِ ہند اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر  کے اُصولوں کو طلباء کے سامنے مفصل انداز پیش کیا ۔جسے سامعین بے حد پسند کیا ۔جناب طالب علی پٹیل سابق  نائب صدر  بیدر ضلع وقف اڈوائزری کمیٹی نے اپنے خطاب میںبتایا کہ آج ہم جو اُردو اسکول میں پروگرام پیش کررہے ہیں اس کے قائم ہونے میں بھالکی کے رکن اسمبلی مسٹر ایشور کھنڈرے اور جناب قاضی ارشد چیر من بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا بہت بڑا دخل رہا ‘ جس کی وجہ سے بھاتمرہ کے اُردو طلباء کو کسی دور جگہ جاکر تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ۔انھوں نے کہا کہ بھاتمرہ  ہی نہیں بلکہ اس کے اطراف و اکناف کے طلباء بھی اپنی تعلیمی تشنگی مٹانے کیلئے اس اسکول میں داخلہ لے رہے ہیں۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں پر طلباء کو حصولِ تعلیم کیلئے اس لئے دُشواری پیش آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT