Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم میں غربت حائل نہیں ، محنت و جستجو ضروری

تعلیم میں غربت حائل نہیں ، محنت و جستجو ضروری

سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم ، سیتارام کا خطاب
آرمور ۔ 24 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ ایس ایس سی تلگو مضمون کی کوئسچن بنک کی مفت تقسیم سرکل انسپکٹر آرمور سیتارام کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آرمور سیتارام نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبارکباد کے حقدار ہیں روزنامہ ’’سیاست ‘‘کے چیف ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں صاحب جو تعلیم کے میدان میں طلباء کو سہولت پہنچارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں بھی ایک غریب خاندان سے آگے بڑھا ہوں اور میں گورنمنٹ اسکول میں ہی تعلیم حاصل کیا ہوں ، گورنمنٹ ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے پھر سب انسپکٹر سے سرکل انسپکٹر کے عہدے پر فائض ہوا ہوں ، انہوں نے طلباء سے کہا کہ تعلیم میں غربت کبھی بھی حائل نہیں ہوسکتی ، ہمیں جستجو اور لگن کی ضرورت ہے ، روزنامہ سیاست کی اس مفید کتاب سے استفادہ کریں اور اپنے مستقبل کو سنواریں ۔ محنت سے کامیابی ممکن ہے ۔ یہ روزنامہ سیاست کی کوسچن بنک کی مفت تقسیم کا پروگرام ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم پرکٹ میں عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر اس مدرسہ کے صدر مدرس  ہنومانلونے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی روزنامہ سیاست کی جانب سے ایس ایس سی کے طلباء کو مفت کتابیں فراہم کی گئیں ۔ جس سے استفادہ کرتے ہوئے ہمارے طلباء نے کامیابی حاصل کی اور ہمارا نتیجہ 90 فیصد رہا ۔ آگے ہم صد فیصد نتیجہ حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر سابقہ تعلیمی کمیٹی چیرمین محمد اکبر علی نے مخاطب کرتے ہوئے روزنامہ سیاست مدیراعلی اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کے جذبہ اخلاص کو سلام کیا‘ جن کی رہنمائی کے ذریعہ طلبہ ترقی کررہے ہیں ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر سیتارام منڈل کوآپشن ممبر محمد ساجد علی ، مقامی سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا ، محمد معز کے ہاتھوں مفت کتابوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر مدرسین کے علاوہ تعلیمی کمیٹی کے صدر عبدالنعیم اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT