Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / تعلیم میں ناکامی پر طالب علموں کی خودکشی

تعلیم میں ناکامی پر طالب علموں کی خودکشی

حیدرآباد۔/3اکٹوبر، ( سیاست نیوز) فلک نما اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو طالب علموں نے خودکشی کرلی۔ تعلیم میں ناکامی سے فلک نما کے علاقہ میں 20سالہ طالب علم پرویز انصاری نے مبینہ خودکشی کرلی۔ نواب صاحب کنٹہ علاقہ کا ساکن یہ طالب علم بی ٹیک میں زیر تعلیم تھا جو چھتیس گڑھ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ یہ لڑکا بی ٹیک کے تمام امتحانات میں ناکام ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 15سالہ اے او کے کمار جو نویں جماعت کا طالب علم ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا۔ تعلیم اس لڑکے کو کوئی دلچسپی نہیں تھی اس لڑکے کے والد کی جانب سے اسے کافی ڈانٹ ڈپٹ کا سامنا تھا، اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT