Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم کا حصول ملت کے درخشاں مستقبل کا ضامن

تعلیم کا حصول ملت کے درخشاں مستقبل کا ضامن

سید علی چبوترہ سلطان العلوم اسکول ڈے سے مولانا پیر نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد ۔ /10 جنوری (پریس نوٹ)  مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملت اسلامیہ کی نئی نسل کا مستقبل درخشاں نہیں ہوسکتا اور تعلیم ہی جاہلیت کاخاتمہ کرتی ہے ۔ مولانا پیر نقشبندی بانی رکن سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائیٹی کل شام گرین پلازہ فنکشن ہال میں سلطان العلوم اسکول سید علی چبوترہ کے سالانہ جلسہ سے صدارتی خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سوسائیٹی کے نائب صدرنشین جناب محمد ولی اللہ ، جناب ظفر جاوید سکریٹری نے اپنے خطابات میں سوسائیٹی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے قدیم شہر حیدرآباد میں ان کے تعلیمی اداروں کے قیام کو ملت کی خدمت قرار دیئے ۔ اسکول کی گورننگ کونسل کے چیرمین مولانا پیر نقشبندی اور اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اسکول طلباء و طالبات نے مختلف کلچرل پروگرام بشمول ادبی مشاعرہ سبق آموز ڈرامے پیش کئے ۔ ڈاکٹر میر اکبر علی خازن سوسائیٹی ، جناب محمد جعفر ، جناب نسیم نتھانی  ارکان سوسائیٹی نے اسنادات اور انعامات تقسیم کئے ۔ قبل ازیں جناب جواد مدنی پرنسپل نے خیرمقدم اور جناب خواجہ شرف الدین وائس پرنسپل نے استقبال کیا ۔ آخر میں محترمہ جمیلہ ٹیچر کے شکریہ پر اسکول ڈے کا اختتام ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT