Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم کو اولین ترجیح ، ریاستی وزیر ناگیشور راؤ

تعلیم کو اولین ترجیح ، ریاستی وزیر ناگیشور راؤ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر عمارات و شوارع تملا ناگیشور راؤ نے کہا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تمام وعدوں کے ساتھ تعلیم کے شعبہ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں ۔ یہاں کوکٹ پلی میں گورنمنٹ جونیر کالج کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا چیف منسٹر کی خواہش پر ریاستی حکومت نے کالج کے اراضی فراہم کی جب کہ ریاستی حکومت بہتر معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھاری فنڈس فراہم کررہی ہے جب کہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی ریاستی حکومت کے تعلیمی پروگرامس میں شامل ہیں ۔ انہوں نے گروکل اسکولس ، اداروں کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اداروں میں تمام تر تعلیمی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ۔ ریاستی وزیر نے کہا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام سے کئے گئے وعدوں میں سنجیدہ ہیں جب کہ آنے والے چھ سات ماہ کے دوران حیدرآباد کی سڑکوں کو بہتر بنایا جائے گا جب کہ حیدرآباد عالمی درجہ کا شہر بنانے کے لیے تمام تر منصوبے روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT