Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم کو نوجوانوں کی ذہنی وسعت کے لیے معاون بنانے پر زور

تعلیم کو نوجوانوں کی ذہنی وسعت کے لیے معاون بنانے پر زور

گیتانجلی اسکول کیمپس پر فلوریڈا کے بروارڈ کالج سنٹر کا افتتاح ، امریکی قونصل جنرل میکائیکل مولنس کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد مسٹر میکائیکل مولنس نے کہا کہ تعلیم سے نوجوانوں کو علم ، تجربہ ، ٹراویل اور نئے کلچرس کو سیکھنے کے مواقع فراہم ہونے چاہئے ۔ اس طرح کا تعلیمی نظام نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور ان کے خیالات کو وسیع بنانے میں معاون ہوگا ۔ وہ گیتانجلی سینئیر اسکول کیمپس پر فلوریڈا کے بروارڈ کالج انڈیا انٹرنیشنل سنٹر حیدرآباد کے آغاز کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کررہے تھے ۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے اس پروگرام کے لیے انرولڈ پہلے چار طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں ایڈمیشن لیٹرس حوالے کئے ۔ گیتانجلی گروپ آف اسکولس کی جانب سے اس کے سینئیر اسکول کیمپس پر فلوریڈا کے بروارڈ کالج انڈیا انٹرنیشنل سنٹر حیدرآباد کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے ساتھ ہندوستان میں پہلی مرتبہ طلبہ کے لیے بروارڈ 2+2 پروگرام کے ساتھ امریکہ کی بیچلرس ڈگری حاصل کرنے کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے ۔ جس میں وہ ان کی بیچلرس ڈگری ( اسوسی ایٹ ڈگری ) کے پہلے دو سال ہندوستان میں بروارڈ کالج سے گیتانجلی اسکول کیمپس پر مکمل کرسکتے ہیں اور پھر کسی یونیورسٹی سے ان کی بیچلرس ڈگری کی تکمیل کے لیے تیسرے سال میں امریکہ منتقل ہوسکتے ہیں ۔ پروفیسر شنکرن ، ڈائرکٹر ، بروارڈ کالج نے کہا کہ طلبہ ہندوستان میں ان کی بیچلرس ڈگری کے دو سال مکمل کرتے ہوئے 40,000 امریکی ڈالر کی بچت کرپائیں گے ۔

 

اور اپنے مقام سے تعلیم پر بھی توجہ دے پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ ، جنہوں نے (IGCSE) ( کیمبرج انٹرنیشنل امتحانات ) مکمل کیا ہے اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور دو سال بچا سکتے ہیں ۔ دیگر بورڈس ( آئی ایس سی ، سی بی ایس ای اور اسٹیٹ بورڈس ) کے طلبہ کو 12 ویں کلاس مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ بروارڈ کالج پروگرام کی کلاسیس ویزیٹنگ پروفیسرس منعقد کریں گے جو امریکہ کے کوالیفائیڈ ہیں ۔ ہندوستان میں طلبہ کو وہی پروگرام کی تعلیم دی جائے گی جو بروارڈ کالج ، فلوریڈا میں پڑھایا جاتا ہے ۔ ہندوستان کے طلبہ کے لیے وہی ذرائع حاصل ہوں گے جیسے فلوریڈا کے طلبہ کو حاصل ہیں جیسے e لائبریری ، e ٹیوٹرنگ ، ایل ایم ایس وغیرہ ۔ یہ پروگرام طلبہ کو ان کی بیچلر ڈگری کو امریکی یونیورسٹیز میں پیشکش کیے جانے والے ان کی پسند کے کسی بھی مضمون میں مکمل کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ جیسے انجینئرنگ بزنس یا میڈیسن ۔ حیدرآباد میں بروارڈ کالج پروگرام میں دو سال کے بعد طلبہ کا تیسرے سال میں کسی یونیورسٹی میں ٹرانسفر ہوگا ۔ بشمول دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز ، جہاں وہ ان کی بیچلر ڈگری کی تکمیل کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT