Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم کیساتھ کھیل کود میں حصہ لینے کا مشورہ

تعلیم کیساتھ کھیل کود میں حصہ لینے کا مشورہ

نارائن پیٹ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ نارائن پیٹ میں ضلعی سطح پر کھوکھو مقابلوں کا رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت، کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس کرشنا، ٹی آر ایس قائد مسٹر ایس ناگراج، تلگودیشم رکن بلدیہ مسٹر ماروتی، مسٹر یوشل ونود کمار کے علاوہ پی ای ٹی مسٹر سریش، مسٹر رمنا اور صدر مدرس ڈی وی ایم اسکول مسٹر کرشنا بھگوان نے شرکت کی۔ ان کھوکھو مقابلوں میں ضلع کے تمام 14 اسمبلی حلقوں کی 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر پرچم کشائی انجام دی گئی۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لیں۔ اچھی تعلیم کے لئے بہتر صحت کا ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضلع سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ریاستی و قومی سطح کے مقابلوں میں بھی حصہ لینے کے لئے تیاری کرنا چاہئے۔ مسٹر ایس کرشنا کانگریس قائد نے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو طعام کے لئے انتظام کا اعلان کیا۔ انھوں نے ریاستی سطح کے مقابلوں کی میزبانی کے لئے بھی اہلیان نارائن پیٹ کو تیار رہنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT