Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم کی روشنی سے زندگی تابناک

تعلیم کی روشنی سے زندگی تابناک

کوڑنگل میں طلباء کی وداعی تقریب،گروناتھ ریڈی کا خطاب
کوڑنگل۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بالاجی کے جی ہائی اسکول کوڑنگل میں ایس ایس سی کے طلباء وطالبات کی وداعی تقریب منعقد ہوئی۔ سابق رکن اسمبلی مسٹر گروناتھ ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء علم اور صلاحیتوں کے حصول کیلئے اساتذہ سے حقیقی محبت اور قلبی تعلق بیدار کریں۔ طلباء ہمت اور سچی لگن سے حصول تعلیم کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں اور کہا کہ تعلیم کی روشنی سے زندگی تابناک ہوتی ہے۔ جائیداد کتنی ہی کیوں نہ ہو وہ علم کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ موصوف نے مزید کہا کہ دیہی سطح  پر کئی تنظیمیں ناخواندہ افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی مقدور بھر کوشش کررہی ہیں جبکہ حکومت بھی ناخواندہ افراد میں کتابیں تقسیم کرتے ہوئے انہیں اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر حصول تعلیم کی طرف راغب کررہی ہیں۔ تعلیم سے انسان کی زندگی میں اُجالا ہوجاتا ہے جبکہ ناخواندہ افراد کی زندگی اندھیروں کے مماثل ہوجاتی ہے۔ موصوف نے طلباء برادری پر زور دیا کہ وہ رات دن محنت سے پڑھ کر بلند درجات حاصل کرتے ہوئے اپنے مدرسہ، اساتذہ، والدین اور اپنے وطن کا نام روشن کریں۔ بعد ازاں مختلف کلچرل پروگرامس میں حصہ لے کر بہترین مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں مسٹر گروناتھ ریڈی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس پروگرام میں ممبر اسکول کمیٹی مسٹر لکشمیا، انچارج ہیڈ ماسٹر وینکٹیا کے علاوہ اساتذہ مدرسہ مسرز راجندر ریڈی، گروناتھ ریڈی، اریگے جیوتی، ایشا، پدما، ریکھا، نونیتا، پربھاوتی، راجہ لکشمی وغیرہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT