Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم کے ذریعہ ہی سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن

تعلیم کے ذریعہ ہی سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن

حیدرآباد۔17ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست سے ناخواندگی کو برخواست کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے۔اور آنے والے دنوں میں تعلیم کو عام کرنے کے متعلق حکومت تلنگانہ مزید ٹھوس اقدامات کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمود علی نے درشہوار گرلز اسکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ جناب ظفر جاوید کی نگرانی میںمنعقدہ اس تقریب میں صدر منہاج الشرقیہ ایجوکیشن سوسائٹی محترمہ مہہ پارہ علی کے علاوہ ‘ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اُردو اکیڈیمی تلنگانہ‘ جناب محمدجعفر‘ محترمہ سلطانہ نظیر رکن ‘ رشید عبدالقیوم‘ جناب سرو ر علی خان‘ جناب خورشیدحسین بلخی‘ محمد مسعود اور دیگر نے بھی اس تقریب میںشرکت کی ۔ جناب محمد محمو دعلی نے تقریب سے سلسلہ خطاب کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ذریعہ ہی سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے درشہوار اسکول انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس پرآشو ب دور میں پرانے شہر کی گنجان مسلم آبادی والے علاقے میں تعلیمی ادارہ چلانا ایک مشکل مرحلہ ہے مگر درشہوار اسکول انتظامیہ یہ کارنامہ باخوبی انجام دے رہا ہے ۔جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ ایک دور میں تلنگانہ کے مسلمانوں کا شمار تعلیم یافتہ اور سرمایہ دار طبقہ میںکیا جاتا تھا۔ انہوں نے پچھلے 57سالوں میںپرانے شہر حیدرآباد اور صوبے تلنگانہ کے مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا بھی آندھرائی حکمرانوں پر الزام عائد کیا اور کہاکہ اُردو کو عام کرنے کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندرشیکھر رائو نے ہر سال ایک مضمون اُردو کاپڑھانے کے متعلق عہدیداروںکو ہدایت دی ہے جس پرعنقریب عمل آواری بھی کی جائے گی۔انہوں نے درشہوار اسکول میں اُردو اکیڈیمی کے تحت کمپیوٹر سنٹر اور اسمارٹ کلاسس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا او رمتعلقہ عہدیداروں کو اندرون پندرہ یوم اس کام کی تکمیل کے بھی احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر سال 2014اور2015میںایس ایس سی ‘ انٹر میڈیٹ اور ڈگری میں اول درجہ میںکامیابی حاصل کرنے والے طالبات میںگولڈ اور سلور میڈلس کی بھی نائب وزیراعلی الحاج محمد محمو دعلی کے علاوہ دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم عمل میںلائی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT