Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / تعلیم یافتہ خاتون جنسی اختلاط کے نتائج سے واقف ہوتی ہے: عدالت

تعلیم یافتہ خاتون جنسی اختلاط کے نتائج سے واقف ہوتی ہے: عدالت

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو جس پر شادی کے بہانے ایک خاتون کے ریپ کا الزام لگایا گیا، اُسے دہلی کی ایک عدالت نے بری کردیا اور کہاکہ خاتون تعلیم یافتہ اور آزاد فرد ہے اور بخوبی واقف ہے کہ وہ مرضی سے جسمانی تعلقات استوار کررہی ہے۔ عدالت نے کہاکہ اگر خاتون نے ملزم کے ساتھ جنسی تعلقات شادی کے بہانے ہی صحیح لیکن اپنی مرضی سے قائم کئے تو وہ عصمت ریزی کے جرم کی تعریف میں نہیں آتا۔

 

سوائن فلو سے مدھیہ پردیش میں 17 اور گجرات میں 316 افراد فوت
بھوپال ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک خاتون آج فوت ہوگئی جس کے ساتھ ہی اس ریاست میں یکم ؍ جولائی سے اس وباء کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ اس دوران مختلف دواخانوں میں 44 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ گجرات میں سوائن فلو کے سبب اس سال جنوری سے تاحال 316 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت کے تازہ ترین طبی بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر 10 افراد فوت ہوگئے اور 201 نئے کیسیس کا پتہ چلا ہے۔ سوائن فلو کے 23 مریضوں کو ونٹیلیٹرس پر رکھا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT