Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تعمیرات کیلئے 20 دن میں آن لائن اجازت

تعمیرات کیلئے 20 دن میں آن لائن اجازت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے آن لائن ڈیولپمنٹ پرمیشن مینجمنٹ سسٹم (DPMS) شروع کیا ہے جس سے میٹرو پولیٹن علاقہ میں پراپرٹی ڈیولیپرس کو بلڈنگ ، لے آوٹ ، سی ایل او وغیرہ کی اجازت صرف 20 دن میں حاصل کرنے کی سہولت ہوگی ۔ اب تک ایسی کوئی بھی اجازت حاصل کرنے کے لیے تین ماہ درکار ہوتے تھے ۔ اب بلڈرس کو مقررہ وقت میں اجازت نامہ حاصل ہوجائے گا ۔ اس کے لیے درخواست گذاروں کو آن لائن درکار دستاویزات داخل کرنے کی سہولت رہے گی ۔ تعمیرات کی اجازت کے لیے درکار دستاویزات آن لائن پیش کی جاسکتی ہیں ۔ لے آوٹ پلانس کے لیے درخواست گذاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ درکار دستاویزات پیش کریں ۔ اس سسٹم کے تحت پٹرول پمپس ، سنیما ہالس وغیرہ کے لیے این او سی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ درخواست گذاروں کو چاہئے کہ پروسیسنگ فیس کے طور پر ایک ہزار روپئے ادا کریں ۔ ویب میل یا ایس ایم ایس کے ذریعہ حکام درخواست گذار کو درکار اطلاع فراہم کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT