Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تغذیہ بخش مڈ ڈے میل کی فراہمی

تغذیہ بخش مڈ ڈے میل کی فراہمی

ضلع جوائنٹ کلکٹر کی ذمہ داران ایجنسی کو ہدایت
یلاریڈی 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی ہائی اسکول کی کاماریڈی ضلع جے سی مسٹر ستیا نے اچانک تنقیح کی۔ اس موقع پر انھوں نے اسکول کا ریکارڈ، اساتذہ اور طلباء کے حاضری رجسٹروں کا معائنہ کیا اور مڈ ڈے میلس پر عہدیداروں کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے طلباء کو بہتر غذا فراہم کرنے کی تاکید کی۔ بعدازاں دسویں جماعت کے طلباء کی مختلف مشورے دیئے۔ طلباء کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل کلاس میں حصہ لیا اور طلباء کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ طلباء سے غذا کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ضلع سوشیل ویلفیر عہدیدار مسٹر دیوی داس اور اساتذہ کی ٹیم ساتھ تھی۔ منڈل لنگم پیٹ کے کستوربا گرلز اسکول میں منڈل تحصیلدار مسٹر کودنڈا رام ریڈی نے مڈ ڈے میلس کا معائنہ کیا اور طلباء کو مینو کے تحت غذا فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ ذائقہ دار غذا نہ ہونے پر ایجنسی ذمہ داران کو بدل دینے کا انتباہ دیا۔ دسویں جماعت کے طلباء و طالبات پر بہترین نتائج کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کرنے اور خصوصی کلاسیس کے ذریعہ ان کے اندر سے امتحانات کا خوف باہر نکالنے کا مشورہ دیا تاکہ طلباء مکمل ذوق کے ساتھ امتحانات کی تیاری کرنے میں آسانی سے مطالعہ کرسکیں۔ روزنامہ سیاست و دیگر اخبارات میں بار بار مڈ ڈے میلس تیاری میں لاپرواہی پر قلم اٹھائے جانے پر سرکاری مشنری ان دنوں مڈ ڈے میلس پر خصوصی توجہ کررہی ہے اور طلباء کو بہتر غذا مل رہی ہے۔ اس موقع پر ایم ای او راما سوامی، اسپیشل آفیسر مدھو ریکھا موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT