Monday , April 24 2017
Home / جرائم و حادثات / تفریحی پارک کے قریب سے خاتون کی نعش برآمد

تفریحی پارک کے قریب سے خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے تفریح مقام سنجیوا پارک کے قریب سے پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ نرسماں جو گذشتہ 4 دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ تھی پولیس نے اس خاتون کی نعش کو جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں تھی ۔ سنجیوا پارک ریلوے اسٹیشن کے قریب سے دستیاب کرلیا ۔ پولیس رام گوپال پیٹ کے مطابق یہ خاتون بیگم پیٹ کے علاقہ پرکاش نگر کی ساکن تھی جو گذشتہ 4 دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے ۔

ضعیف شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف شحص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 77 سالہ مقبول احمد جو کمہارواری علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے  4 اپریل کے دن فینائل کا استعمال کرلیا ۔ جس کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT