Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تقررات پر  ہائیکورٹ کا حکم التواءII گروپ

تقررات پر  ہائیکورٹ کا حکم التواءII گروپ

حیدرآباد ۔ 12جون ( این ایس ایس) ہائیکورٹ نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے باوقار گروپ II تقررات کے عمل پر تین ہفتے کیلئے حکم التواء جاری کیا ہے ۔ عدالت نے کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ تقرر کا عمل میں کسی طرح کی پیشرفت نہ کی جائے ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کو اندرون تین ہفتہ جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔گروپIIامتحان میں بے قاعدگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے کمیشن کو اہل امیدواروں کے انٹرویو کیلئے سرٹیفیکٹ کی جانچ روک دینے کی ہدایت دی ۔درخواست گذار نے بتایا کہ تحریری امتحان میں کئی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT