Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تقریب برائے انتخاب ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل

تقریب برائے انتخاب ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : حسب سابق اس سال بھی رائل ایمبسی ہائی اسکول میں طلباء وطالبات کی نمائندگی اور ان میں ذمہ داریوں کے احساس کو اجاگر کرنے کے لیے ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کے ساتھ ڈپٹی ہیڈ بوائے اور ڈپٹی ہیڈ گرل کے انتخاب کی شاندار تقریب عمل میں لائی گئی ۔ چنانچہ سال 2016 میں حصہ لینے والے امیدواروں نے موثر نمائندگی اور مسائل کے دل کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں میں ذمہ داریوں کا بروقت احساس دلاتے رہنے کا وعدہ کیا ۔ شفاف ووٹنگ میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ نے بھی بھر پور حصہ لیا ۔ جس کے نتیجہ کا 6 اگست کو ایک تقریب میں کرسپانڈنٹ جناب عادل محی الدین ، جناب عارف محی الدین ، محترمہ صدر مدرس آمنہ محمد ، وائس پرنسپال محترمہ بشریٰ ساجدہ عالم ، پری پرائمری ہیڈ محترمہ ساجدہ نزہت ، انچارجس و دیگر طلباء و اساتذہ کی موجودگی میں اعلان کیا گیا ۔ اس موقع پر پریڈ کے ساتھ اسکول انتظامیہ ، اساتذہ و حاضرین نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور اسکول کی ترقی اور طلباء کی کامیابی کے لیے دعا دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT