Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تقوی اور صبرکی زندگی میں ہی کامیابی یقینی

تقوی اور صبرکی زندگی میں ہی کامیابی یقینی

یو آئی آر سی کی گرمائی کلاسس کی اختتامی تقریب، عالمہ قمر تفہیم کا خطاب
حیدرآباد۔11۔جون(پریس نوٹ)رمضان میں مسلمان جس طرح سے تمام عبادتوں کو وقت پر اور پورے خلوص کے ساتھ ادا کرتا ہے‘ اُسی طریقہ کار کو باقی کے 11 مہینوں میں بھی جاری رکھنے کا عزم کرلینا چاہئیے ۔یہ ایک تربیتی مہینہ بھی ہے۔ ’’رمضان۔ہم سے کیا چاہتا ہے؟‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے عالمہ قمر تفہیم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ایک ماہ پر مبنی گرمائی اسلامی کلاسس کی اختتامی تقریب کے موقع پر خواتین کیلئے پرائم میریڈین فنکشن پیالیس میںیونیورسل اسلامک ریسرچ سنٹر کی جانب سے 8 جون کو ایک عظیم الشان جلسہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر خواتین‘ طالبات اور بچوں میں انعامات کے ساتھ ساتھ سرٹیفکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ عالمہ قمر تفہیم نے‘ کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں روزے فرض کیے گئے ہیں۔ جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی جہنم کے دروازے بھی بند کردیئے جاتے ہیں۔اس ماہ رمضان میں عمرہ کا ثواب ‘ حضرت محمد ﷺ کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔ رمضان ‘ ہمیں اتحاد اور اتفاق کا بھی درس دیتا ہے کیوں کہ اس مہینہ میں افطار‘ سحری ‘ تراویح اور بہت سی عبادتیں لوگ مل کر کرتے ہیں۔ ہمیں متقی اور پرہیزگار بننا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہم سے تقوی چاہتا ہے ۔ اللہ سے ہر حال میں ڈرنا‘ گناہ کرنے کے ارادے کے دوران یہ سوچنا کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور جہنم کا سخت عذاب مل سکتا ہے۔ روزے میں ہم جس طرح صبر کرتے ہیں‘ اُسی طریقہ کار کو زندگی میں برقرار رکھنا چاہئیے۔ یو آئی آر سی کے تلگو میں قرآن اور پورا لٹریچر موجود ہے ‘وہ لوگوں تک پہنچائیے۔غیرمسلموں تک اسلام پہنچانے کیلئے یو آئی آر سی نے سیٹلائیٹ ٹی وی چینل رجومارگم بھی شروع کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT