Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / تلاش روزگار والے سافٹ ویئر انجنیئر کی خودکشی

تلاش روزگار والے سافٹ ویئر انجنیئر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں مصروف ایک سافٹ ویئر انجنیئر کی خودکشی کا واقعہ بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ سمن جو اولڈ بوئن پلی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے سافٹ ویر انجنیئر نے گزشتہ چند روز قبل اپنی ملازمت کو ترک کردیا تھا جو دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا ۔ جس نے تاخیر کے سبب انتہائی اقدام کرلیا اور رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
رائے درگم میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) رائے درگم کے ٹیلی کام کالونی میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ راجو فوت ہوگیا ۔ راجو پیشہ سے مزدور تھا اور نامپلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ /14 مئی کے دن وہ ایک شخص کے ہمراہ ہوٹل میں ملازمت کیلئے نامپلی سے رائے درگم علاقہ گیا تھا ۔ /15 مئی کے دن اچانک اس کی صحت خراب ہوگئی تھی اور وہ شدید متاثر ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT