Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلبیہ کی گونج میں دونوں ریاستوں کے عازمین حج کی منیٰ کو روانگی کا آغاز

تلبیہ کی گونج میں دونوں ریاستوں کے عازمین حج کی منیٰ کو روانگی کا آغاز

خادم الحجاج کو عازمین کی دیکھ بھال کی سخت ہدایات : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : تلبیہ کی گونج میں اقطاع عالم کے عازمین کے ساتھ ساتھ سفید احرام میں ملبوس ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے عازمین حج کی منیٰ روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ تمام عازمین حج خیریت سے ہیں اور بہ آواز بلند تلبیہ کا ورد کررہے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ وہ ہندوستانی حج مشن کے علاوہ دونوں ریاستوں کے تمام خادم الحجاج سے مسلسل ربط میں ہیں اور انہوں نے خادم الحجاج کو سختی کے ساتھ اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ عازمین کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں ۔ خاص کر معمر اور ضعیف عازمین کی ضروریات کا خیال رکھیں ، بعض عازمین سے موصولہ مسائل کو قونصل جنرل جدہ اور خادم الحجاج سے رجوع کردیا گیا اور وہ اس کی یکسوئی کی جدوجہد میں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت تلنگانہ و آندھرا پردیش کو بھی صورت حال سے وقتا فوقتا واقف کروا رہے ہیں ۔ دونوں ریاستوں کے عازمین ٹھیک ٹھاک ہیں اور کسی عازم حج کے دواخانہ میں شریک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT