Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ:حصول اراضی بل کو وزارت داخلہ کی منظوری

تلنگانہ:حصول اراضی بل کو وزارت داخلہ کی منظوری

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز )تلنگانہ حکومت کے حصول اراضی بل کو مرکزی وزارت داخلہ نے منظوری دے دی ہے اور اسے دستخط کے لئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے پاس بھیج دیا ہے ۔اس حصول اراضی بل کو ریاست کے دونوں ایوانوں اسمبلی اور کونسل میں حال ہی میں منظور کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے منظوری کے لئے مرکز کو روانہ کیا تھا۔ریاست میں آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر کے لئے حصول اراضی میں ہورہی بعض مشکلات اور رکاوٹوں کا حکومت کوسامنا تھا۔صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد یہ بل گزٹ نوٹیفکشین میں شامل ہوجائے گا او راس پر عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔عوامی فلاح وبہبود کے پروجیکٹس اور آبپاشی پروجیکٹس کے لئے حصول اراضی کے سلسلہ میں بعض مسائل کا حکومت کو سامنا تھا۔حال ہی میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورہ دہلی کے موقع پر انہوں نے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد سے ملاقات کی تھی جنہوں نے اس بل کے دو امور پراعتراض کیا تھا جس کے بعد اس بل میں ترمیم کے لئے اسے ریاستی حکومت کو بھیجا گیا تھا۔اس بل میں ترمیم کے لئے دونوں ایوانوں اسمبلی اور کونسل کا ایک روزہ خصوصی سیشن طلب کرتے ہوئے اس میں ترمیم کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے اسے مرکز کو بھیجا تھا۔

TOPPOPULARRECENT