Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں بہتر بارش ہونے کا امکان

تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں بہتر بارش ہونے کا امکان

حیدرآباد 21اگست (یواین آئی )تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں اس ماہ کے چوتھے ہفتہ میں بہتر بارش ہونے کا امکان ہے ۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مغرب مانسون دونوں ریاستوں میں سرگرم ہوگیا ہے ۔دونوں ریاستوں کے لئے اگست کا مہینہ اہم مانا جاتا ہے ۔ فی الحال تلنگانہ کو 15فیصد کم بارش کاسامنا ہے ۔ ریاست میں 513.9ملی میٹر بارش ہونی چاہئے تھی لیکن صرف 438.8ملی میٹر بارش ہوئی ۔ساحلی آندھراپردیش میں 18فیصد زائد بارش ہوئی لیکن رائل سیما میں تقریبا معمول کے مطابق بار ش ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کل اوسط بارش ہوئی لیکن ورنگل اور کھمم میں تیز بارش ہوئی۔ا س کے باوجود کئی اضلاع میں بارش کی کمی کا سامنا ہے ۔ ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع مشرقی اور مغربی گوداوری میں زائد بارش ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT