Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آرٹی سی کو منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کے اقدامات :ہریش راو

تلنگانہ آرٹی سی کو منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کے اقدامات :ہریش راو

حیدرآباد 5اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راونے واضح کیا ہے کہ ٹی آرایس حکومت ورکرس اور غریبوں کی بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔متحدہ میدک ،محبوب نگر ، نلگنڈہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے چارسو اے آئی ٹی یوسی سے تعلق رکھنے والے آرٹی سی ورکرس نے وزیر آبپاشی کی موجودگی میں تلنگانہ مزدور یونین میں شمولیت اختیار کرلی۔منسٹرس کوارٹرس میں یہ تقریب منعقدہوئی ۔اس پروگرام میں آرٹی سی کے سینکڑوں ورکرس نے حصہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی نگرانی میں آرٹی سی کے ورکرس کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹی سی ورکر س کے کئی مسائل اب تک حل کئے گئے ۔آرٹی سی کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرٹی سی کو مالی نقصان ہونے پر جی ایچ ایم سی کے ذریعہ اس کی پابجائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے تلنگانہ مزدور یونین کی ستائش کی اور کہاکہ اس یونین کی نمائندگی پر وزیراعلی نے کئی ورکرس کی خدمات کو باقاعدہ بنایا ہے ۔دیہی علاقوں میں آرٹی سی کو فائدہ بخش ادارہ میں تبدیل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مزدور یونین ، ورکرس کے مسائل کے حل اور ان کے حق کے لئے لڑائی لڑ رہی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT