Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ آر ٹی سی خانگی بس اسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد

تلنگانہ آر ٹی سی خانگی بس اسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد

بھینسہ /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی خانگی بس مالکین اسوسی ایشن کے ضلعی انتخابات میں بھینسہ شہر کے متوطن محمد منیرالدین کا بحیثیت ضلعی نائب صدر خانگی بس مالکین اسوسی ایشن تقرر عمل میں آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع عادل آباد میں موجود 7 آر ٹی سی ڈپو کے تحت چلائے جانے والے خانگی بسوں کے مالکین کے درمیان گذشتہ روز اسوسی ایشن کے انتخابات عادل آباد خانگی بس مالک اسوسی ایشن آفس نزد عادل آباد آر ٹی سی ڈپو میں منعقد کئے گئے ۔ جس میں ضلع کے خانگی بسوں کے مالکین نے اسوسی یاشن ضلعی صدر نرہش کمار اور نائب صدور میں محمد منیرالدین بھینسہ اور شنکر کے علاوہ سکریٹری متیم ریڈی ، خازن محمد اسحاق کو متفقہ طور پر منتخب کیاگیا ۔ محمد منیرالدین بھینسہ نے انہیں ضلعی نائب صدر منتخب کرنے پر ضلع کے تمام خانگی بس مالکین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں موجود تمام خانگی بس مالکوں کے کسی بھی مسائل کی تکمیل کیلئے بروقت تعاون کرنے اور اعلی عہدیداران آر ٹی سی میں نمائندگیاں کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT