Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آر ٹی سی مزدور یونین کو مسلمہ موقف

تلنگانہ آر ٹی سی مزدور یونین کو مسلمہ موقف

یونین کے صدر کو چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد
حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی سے ملحقہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مزدور یونین ( ٹی ایم یو ) کی مسلمہ موقف حاصل کرنے کیلئے منعقدہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دہلی سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اس اطلاع پر فوری طور پر صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے فون کرکے ٹی ایس آر ٹی سی ٹی ایم یو جنرل سکریٹری مسٹر اشوادھاما ریڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی زبردست ستائش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے 11 ریجنس ( علاقوں ) کے منجملہ 10 ریجنس ( علاقوں ) میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ٹی ایم یو نے شاندار کامیابی حاصل کی اور جملہ  17294 ووٹوں کی اکثریت سے تلنگانہ مزدور یونین نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی مسلمہ یونین کا موقف حاصل کرلیا۔ ٹی آر ایس آر ٹی سی ملازمین کی مسلمہ  یونین کا موقف حاصل کرنے کیلئے گذشتہ دن ریاست کے تمام آر ٹی سی بس ڈپوز، ورکشاپ اور ریجنل دفاتر میں انتخابات منعقد ہوئے۔ اسی دوران وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ مزدور یونین کی ٹی ایس آر ٹی سی مسلمہ یونین کا موقف حاصل کرنے منعقدہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر تمام ملازمین ٹی ایس آر ٹی سی اور تلنگانہ مزدور یونین قائدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام ملازمین آر ٹی سی کے تعاون سے ٹی ایس آر ٹی سی کی کارکردگی میں زبردست بہتری پیدا کرکے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو ملک بھر میں سرفہرست و مثالی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمہ یونین کا موقف حاصل کرنے کیلئے تمام یونینس متحدہ جدوجہد کرنے کے باوجود تلنگانہ مزدور یونین انتخابات میں تنہا مقابلہ کرکے ملازمین کی بھرپور تائید کے ذریعہ ٹی ایم یو کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ آر ٹی سی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تلنگانہ مزدور یونین کو مکمل یکطرفہ طور پر ووٹ حاصل ہوکر شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ٹی ایم یو کے قائدین نے آج شاندار کامیابی کے بعد وزیر آبپاشی مسٹر ہریش راؤ سے ملاقات کی جس پر وزیر موصوف نے تلنگانہ مزدور یونین قائدین کو زبردست مبارکباد پیش کی اور آر ٹی سی کو فعال و کارکرد بناتے ہوئے اس کی ترقی کو یقینی بنانے میں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT