Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن : مہیندر ریڈی

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن : مہیندر ریڈی

ٹی ایس آر ٹی سی نیشنل مزدور یونین کے وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات
حیدرآباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائیز (ملازمین) کے دیرینہ حل طلب مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے حکومت تیار ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی نے ان سے ملاقات کرکے ملازمین آر ٹی سی کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر کی گئی موثر نمائندگی پر مذکورہ تیقن دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی نیشنل مزدور یونین کے ایک وفد نے مسٹر کمل ریڈی کارگزار صدر اور کے ہنمنت اڈیشنل جوائنٹ سکریٹری ٹی ایس آر ٹی سی این ایم یو کی قیادت میں وزیر ٹرانسپورٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور بتایا کہ ملازمین آر ٹی سی کے پے ریویژن بقایا جات کی فی الفور ادائیگی کو یقینی بنانے اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ملازمین آر ٹی سی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔ تاہم ملازمین کے مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر موصوف کے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آر ٹی سی کی کارکردگی کو مزید فعال بناتے ہوئے نفع بخش بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلہ میں آر ٹی سی انتظامیہ کو ناکارہ بسوں کے بجائے نئی بسوں کی خریدی کرنے کی بھی ضروری ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی کو سال 2015-16 ء کیلئے (150) کروڑ روپئے بھی جاری کی ہے ۔ علاوہ ازیں آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کیلئے دور دراز فاصلہ کی نئی سو بسیں شروع کرنے کی بھی عہدیداران آر ٹی سی کو ہدایات دی گئی ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کی بس سرویسیس کے ذریعہ ٹی ایس آر ٹی سی کو زائد آمدنی حاصل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT