Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آر ٹی سی موظف ملازمین کی کل کانفرنس

تلنگانہ آر ٹی سی موظف ملازمین کی کل کانفرنس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب ایم اے رحمن صوفی اسٹیٹ صدر کے مطابق موظف ملازمین کی ساتویں کانفرنس رویندرا بھارتی میں 20 جنوری کو صبح 10 بجے مقرر ہے ۔ اس تقریب میں 2016 کی ڈائری کی رسم اجرائی بھی عمل میں آئے گی ۔ اس تقریب میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اور وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور سری کے ٹی راما راؤ وزیر پنچایت راج و آئی ٹی ، ٹرانسپورٹ منسٹر سری مہندر ریڈی اسٹیٹ پلاننگ وائس چیرمین ، سری ایس نرنجن ریڈی ، و ٹی آر ایس اسٹیٹ سکریٹری محمد امیر کے علاوہ اسوسی ایشن کے اعزازی صدر سری رام موہن گوڑ اور ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ سری جی وی رمنا راؤ شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT