Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آر ٹی سی وظیفہ یاب ملازمین کے مطالبات

تلنگانہ آر ٹی سی وظیفہ یاب ملازمین کے مطالبات

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ آر ٹی سی ریٹائرڈ اسوسی ایشن کے صدر جناب عبدالرحمن صوفی کی صدارت میں 13 دسمبر کو 10 بجے دن سلطان بازار کوٹھی ، سری کرشنا دیورایا آندھرا باشاہ نیلائم ہال میں ریاستی سطح کا جلسہ منعقد ہے ۔ جس میں ارکان کے مشوروں اور مسائل کو اکٹھا کیا جائے گا ۔ جب کہ حکومت نے وظیفہ یاب آر ٹی سی ملازمین کے لیے فری بس پاس ، طبی سہولت وغیرہ جیسے مسائل حل کرواچکی ہے ۔ دیگر اہم مسائل میں رہائشی ، فلیٹس ، وائٹ راشن کارڈ ، معمرین کے ایک ہزار روپئے پنشن کے لیے بھی مطالبات حل کروانے کے لیے جدوجہد کی جائے گی ۔ اسوسی ایشن کی جانب سے 2016 کے لیے ڈائری ہر سال کی طرح اس سال بھی اشاعت کی جائے گی ۔ جس کے لیے 9951876645 پر ربط کریں ۔ اس ڈائری میں ٹی ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ کے تعلق سے تمام معلومات درج رہیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT