Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ‘ آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن موسم خشک رہے گا

تلنگانہ ‘ آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن موسم خشک رہے گا

حیدرآباد 25 مارچ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ معمول سے 2 تا 3 ڈگری سلسئیس رائلسیما اور تلنگانہ میں زیادہ رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی آندھرا پردیش ‘ تلنگانہ اور رائلسیما میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہا ۔ ساحلی آندھرا میںاعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ رائلسیما میں اس میں اضافہ ہوا ۔ سب سے زیادہ 41 ڈگری سلسئیس کرنول اور نندیال میں ریکارڈ کیا گیا ۔ یہاں آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 20 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔ ایک دو مقامات پر یہ معمول سے زیادہ رہا ۔ اعظم ترین 41 ڈگری سلسئیس عادل آباد کے مقام پر ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر جزوی ابر آلود رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری سلسئیس کے آ س پاس ہوسکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT