Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ آندھرا میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک

تلنگانہ آندھرا میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک

حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز)  علاقہ تلنگانہ، ساحلی آندھرا، رائلسیما میں آئندہ دو دنوں میں موسم خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات نے اس کی پیش قیاسی کی۔ آندھرا میں آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس اور علاقہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

 

پٹہ جات میں بوگس ناموں کا
اندراج، وی آر او کیخلاف شکایت
مہادیوپور۔/6جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہادیوپور میں زرعی اراضی کے پٹہ جات میں الٹ پھیر کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق وی آر او کنڈرام نے حقیقی پٹہ دار محمد علیم الدین مرحوم کے نام پر موجود پٹہ جات میں دیگر ناموں کو شامل کرتے ہوئے ہیرا پھیری کے مرتکب ہوئے۔ اس سلسلہ میں وی آر او کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی ہے۔

 
چپہ ڈنڈی میں راشن شاپس کی
بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائی
چپہ ڈنڈی۔/6جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی منڈل میں مختلف بے قاعدگیوں بدعنوانیوں کے الزام کے تحت تور کی دال کی تقسیم میں ہوئی بے قاعدگی کی شکایت پر منگل کو مختلف دکانات کی ڈی ٹی اوز کی جانب سے تنقیح و تحقیقات کی گئی اور اس کی رپورٹ کلکٹر کے حوالے کردی گئی۔ کلکٹر کی جانب سے احکامات کی اجرائی تک منڈل کی 21دکانات کو مہر بند کردیا جارہا ہے۔ عہدیداروں نے اس بات سے واقف کروایا۔ اس پروگرام میں منڈل تحصیلدار بیرم پدمسا کے ساتھ ڈی ٹی اوز شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT