Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اردو اکیڈیمی سٹی کمپیوٹر سنٹرس کے امتحانات کا انعقاد

تلنگانہ اردو اکیڈیمی سٹی کمپیوٹر سنٹرس کے امتحانات کا انعقاد

پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍سکریٹری اکیڈیمی کا دورہ مراکز
حیدرآباد 13 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام شہر حیدرآباد میں قائم 12 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس کے اڈوانس ڈپلوما اِن کمپیوٹر اپلی کیشن و ملٹی لینگول ڈی ٹی پی و ہارڈویر کورس برائے سال 2014-15 ء کے فائنل امتحان پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی راست نگرانی میں مولانا آزاد میموریل ہائی اسکول اے سی گارڈس میں منعقد ہوئے۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ امتحان لڑکیوں کے لئے آج صبح 10 بجے تا دوپہر 12.30 بجے اور لڑکوں کے لئے دوپہر 2 تا4.30  بجے دن منعقد کئے گئے۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ جملہ 410 لڑکیوں اور 454 لڑکوں نے ان امتحانات میں شرکت کی۔ انھوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے جن 12 کمپیوٹر سنٹرس کے فائنل امتحان منعقد ہوئے ان میں جہاں نما، خلوت، یاقوت پورہ، کاروان، حافظ بابا نگر، مسجد ٹیک نامپلی، سنتوش نگر، جامعۃ المومنات مغل پورہ، عنبرپیٹ، لالہ گوڑہ سکندرآباد، بورہ بنڈہ (تمام سافٹ ویر) اور شاہ علی بنڈہ ہارڈویر شامل ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ان امتحانات کے نتائج اندرون دس یوم جاری کردیئے جائیں گے اور کامیاب طلبہ کو سرٹیفکٹ دیئے جائیں گے۔ شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹ وی کرشنا اسٹابلشمنٹ انچارج، عطاء اللہ خاں اکاؤنٹنٹ، ڈاکٹر احتشام الدین انچارج کمپیوٹر سیکشن، محمد ارشد مبین زبیری، محمد خیراللہ بیگ، اسمٰعیل جاوید، اطہر خاں، سید نعمان احمد، عبدالذاکر و دیگر ارکان عملہ نے ان امتحانات کے انتظامات میں حصہ لیا۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری نے مولانا آزاد میموریل ہائی اسکول کے سکریٹری اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT