Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا ترجمان ’ قومی زبان ‘ کی محمد محمود علی کے ہاتھوں رسم اجرائی

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کا ترجمان ’ قومی زبان ‘ کی محمد محمود علی کے ہاتھوں رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی تلنگانہ نے آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ترجمان ’ ماہنامہ قومی زبان ‘ کی رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی اور ادارہ قومی زبان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اردو اکیڈیمی سے شائع کیا جانے والا ماہنامہ قومی زبان اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم رول ادا کرے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس رسالے میں معیاری و معلوماتی مضامین شائع کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اس رسالے کے ذریعہ حکومت تلنگانہ کی عوامی و فلاحی اسکیمات و نیز اقلیتوں کے لیے حکومت تلنگانہ کے اقدامات کی بھی تشہیر ہوگی ۔ انہوں نے رسالے کی ترتیب و تزئین کی تعریف کی ۔ اس موقع پر محترمہ جی ڈی ارونا سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب محمد جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ، جناب بی شفیع اللہ وائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مایناریٹی فینانس کارپوریشن ، جناب ولایت حسین جنرل منیجر تلنگانہ اسٹیٹ مایناریٹی فینانس کارپوریشن ، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے عہدیداران و ارکان و دیگر اصحاب موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT