Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی میں آج سالانہ بجٹ کی پیشکشی

تلنگانہ اسمبلی میں آج سالانہ بجٹ کی پیشکشی

حیدرآباد۔ 12 مارچ ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ریاست تلنگانہ مسٹر ای راجندر کل یعنی 13 مارچ کو تلنگانہ قانون ساز کونسل اسمبلی میں ریاستی سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18 ء کو رپورٹ کے مطابق 12 بجے دن پیش کریں گے ۔ حکومت اور مسٹر ای راجندر نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر فینانس کے باوثوق قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس مرتبہ بجٹ رقومات مختص کرنے میں کافی تبدیلیاں پائی جاسکتی ہیں ۔ 27 مارچ تک چلنے والے بجٹ سیشن کو توسیع دینے کا اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں 30 مارچ تک بجٹ سیشن جاری رہنے پر زور دے رہی ہیں تاکہ تمام اہم مسائل پر مباحث ہوسکے۔ حکمراں پارٹی کا دعویٰ ہے کہ حکومت سیشن کے آخری دن تک تمام مسائل پر بحث کیلئے تیار ہے، تاہم حکومت اپوزیشن کے اس مطالبہ کا دوستانہ طور پر جائزہ لے سکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT