Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن کی تین تحریکات التواء نامنظور

تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن کی تین تحریکات التواء نامنظور

حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں آج اپوزیش کی تین تحریکات التواء کو نامنظور کردیا گیا۔ وقفہ سوالات کے بعد اسپیکر مدھوسدن چاری نے تلگودیشم، سی پی آئی اور سی پی ایم کی تحریکات التواء کو نامنظور کردیا۔ تلگودیشم کے آر کرشنیا نے تلنگانہ میں معذورین کیلئے مختص جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک پیش کی تھی۔ سی پی آئی کے رویندر کمار نے نظام شوگر فیکٹریز کے احیاء اور سی پی ایم کے ایس راجیا نے مزدوروں کے مسائل اور دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے مسئلہ پر علحدہ تحریکات پیش کی تھی۔ اسپیکر نے دوسرے قاعدہ کے تحت ان موضوعات کو پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے تحریکات کو نامنظور کردیا۔

اقلیتی امیدواروں کو سیول سرویسیس کوچنگ کا اسکریننگ ٹسٹ 27 مارچ کو مقرر
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (راست) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز (سی ای ڈی ایم)، عثمانیہ یونیورسٹی کے مطابق سیول سرویسیس (پریلمس) امتحان کی کوچنگ کیلئے اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کی غرض سے سی ای ڈی ایم کی جانب سے 20 مارچ کو منعقد شدنی اسکریننگ ٹسٹ ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 27 مارچ کو ان تمام ضلعی مراکز پر منعقد ہوگا جن کا پہلے اعلان کیا گیا تھا اور امیدوار 24 مارچ تک اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی کہ وہ تبدیل شدہ تاریخ کو نوٹ کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT