Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی میں رواں ماہ جی ایس ٹی بل کی منظوری کا فیصلہ

تلنگانہ اسمبلی میں رواں ماہ جی ایس ٹی بل کی منظوری کا فیصلہ

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( پی ٹی آئی) وزیر فینانس ایٹلہ راجندر نے کہا ہے کہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس پر دستوری ترمیمی بل کو منظور کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ اس ماہ اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گی۔ ارجندر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ ہمارے چیف منسٹر پہلے ہی اس مسئلہ پر اجلاس طلب کرچکے ہیں جس میں بعجلت ممکنہ اسمبلی اجلاس طلب کرتے ہوئے جی ایس ٹی بل کی فوری منظوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘ راجندر نے یاد دلایا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان نے پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی بل کی تائید کی تھی اور گجویل میں حالیہ منعقدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسہ عام کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں ریاست تلنگانہ کی جانب سے جی ایس ٹی بل کی تائید کا یقین دلایا تھا۔ اس سوال پر کہ آیا اسمبلی اجلاس کب طلب کیا جائے گا۔ وزیر فینانس  نے جواب دیا کہ بعجلت ممکنہ یہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ بہار اسمبلی میں گذشتہ روز جی ایس ٹی بل منظور کرلی گئی۔ اس طرح بہار اس ملک کی وہ پہلی غیر این ڈی اے ریاست  بن گئی ہے جہاں یہ بل منظور کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT