Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی میں مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن کے بل پر تجسس برقرار

تلنگانہ اسمبلی میں مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن کے بل پر تجسس برقرار

حیدرآباد 20مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کے بجٹ سیشن کے اختتام کے لئے اب صرف 6دن باقی ہیں۔مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن بل موجودہ سیشن میں پیش کرنے کا وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اعلان تو کردیا ہے لیکن بل پیش ہوگا یا نہیں اس پر تجسس برقرار ہے ۔بی سی کمیشن نے 17مارچ کو اپنے اضلاع کے دورے کا اختتام کیا۔ اس سلسلے میں بی سی کمیشن حکومت کو پیش کی جانے والی رپور ٹ تیارکر رہی ہے ۔بی سی کمیشن نے بتایاکہ رپورٹ کی تیاری کی جارہی ہے ابھی تک حکومت کی طرف سے رپورٹ طلب نہیں کی گئی ہے ۔ دوسری طرف سرکاری افسروں کاکہناہے کہ وزیراعلی کسی بھی حالت میں اس سیشن میں ہی یہ بل منظورکروانا چاہتے ہیں۔وزیراعلی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ تمام قانونی پیچیدگیوں کا احاطہ کرتے ہوئے بل تیارکیاجائے تاکہ تمل ناڈوکی طرز پر پسماندگی کی بنیادپر ریزرویشن فراہم کرنے کے لئے مرکز سے نمائندگی کی جائے ۔باوثوق ذرائع نے بتایاکہ آئندہ دو یا تین دونوں کے اندر بی سی کمیشن اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کرے گی۔ اس کے بعد خصوصی کابینی میٹنگ طلب کرتے ہوئے اس رپورٹ کومنظوری دینے کے بعد ایوان اسمبلی میں پیش کیاجائے گا

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT