Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی میں کل صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ

تلنگانہ اسمبلی میں کل صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ

119 ارکان اسمبلی حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے : انتظامات مکمل
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسمبلی میں پہلی مرتبہ تاریخی صدارتی انتخاب کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جہاں الیکشن کمیشن نے 17 جولائی یعنی پیر کے دن صبح 10 بجے تا شام 5 بجے رائے دہی مقرر کی ہے ۔لیجسلیچر سکریٹریٹ عہدیداروں نے اس اہم رائے دہی کے لیے کانفرنس ہال میں مناسب انتظامات کیے ہیں ۔ پولیس عہدیداروں نے سارے احاطہ کی سیکوریٹی کو سخت بنادیا ہے ۔ صدارتی انتخاب اس لیے ضروری ہوا ہے کہ موجودہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہورہی ہے جب کہ ارکان اسمبلی کو سفید بیالیٹ پیپر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے حق ووٹ سے استفادہ کرسکیں ۔ ارکان پارلیمنٹ کو گلابی بیالٹ پیپر دیا جائے گا ۔ اسپیکر اسمبلی ایس مدھو سدن چاری ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، وزراء اور دیگر ارکان اسمبلی جن میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 119 ارکان ہوں گے ، اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔ یہ ارکان ملک کے نئے صدر جمہوریہ کا انتخاب کریں گے ۔ 119 ارکان اسمبلی میں ٹی آر ایس کے 90 ، کانگریس کے 13 ، ایم آئی ایم 7 ، بی جے پی پانچ تلگو دیشم 3 اور سی پی ایم کا ایک رکن اسمبلی شامل ہے ۔ چیف منسٹر اور وزراء اسمبلی کے گیٹ نمبر ایک سے داخل ہوں گے ۔ دیگر ارکان کو گیٹ نمبر 2 سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT