Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی و کونسل بجٹ اجلاس پر ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اجلاس

تلنگانہ اسمبلی و کونسل بجٹ اجلاس پر ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اجلاس

حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) اسمبلی اور کونسل کے بجٹ اجلاس سے قبل ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ تلنگانہ بھون میں 3 بجے سہ پہر چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں بجٹ سیشن کی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی۔ ارکان اسمبلی اور کونسل کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی مدعو کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے تمام عوامی نمائندوں کو اجلاس میں شرکت کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں اسمبلی اور کونسل میں اپوزیشن جماعتوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی قطعیت دی جائے گی۔ چیف منسٹر اور وزیر فینانس مالیاتی سال 2017-18 کے بجٹ کی ترجیحات سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔ گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف شروع کی گئی مہم کے پیش نظر بجٹ سیشن کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے لہٰذا لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT