Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کا آئندہ ماہ بجٹ سیشن

تلنگانہ اسمبلی کا آئندہ ماہ بجٹ سیشن

حیدرآباد /5 فروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن مارچ میں منعقد ہوگا ۔ جس میں بنیادی کاموں کیلئے فنڈس مختص کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بجٹ 2016 کی تیاری کے دوران مختلف محکمہ جات کیلئے تجاویز بھی شامل کریں ۔ فلاحی کاموں کیلئے خاطر خواہ فنڈس مختص کرنا ضروری ہے ۔ محکمہ واری تجاویز اور سفارشات کے باوجود بجٹ کو قطعیت دی جائے گی ۔ چیف منسٹر بجٹ مختص کرنے کیلئے معمول کے طریقہ کار ختم کرکے محکمہ جاتی سطح پر سفارشات اور تجاویز کی بنیاد پر بجٹ تیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT