Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کے اسپییکر مدھوسدن چاری نے اسمبلی ،کونسل ، اولڈ اور نیو ایم ایل اے کوارٹرس میں پودے لگائے

تلنگانہ اسمبلی کے اسپییکر مدھوسدن چاری نے اسمبلی ،کونسل ، اولڈ اور نیو ایم ایل اے کوارٹرس میں پودے لگائے

حیدرآباد 19 جولائی ( سیاست نیوز ) اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مدھو سدن چاری نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور سرسبزی اور شادابی کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ ہریتا ہارم پروگرام میں تمام عوام کو حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اسپیکر نے اسمبلی ‘ کونسل کے ساتھ ساتھ اولڈ اور نیو ایم ایل اے کوارٹرس میں پودے لگائے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آنے والے سو سالوں میں بہبود کے پیش نظر وزیر اعلی نے اس پروگرام کی شروعات کی ہے ۔ جس سے ماحولیات کا تحفظ ہوتا ہے ۔اس پروگرام میں کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ کے علاوہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی ‘ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل نے بھی حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT