Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج آغاز

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج آغاز

گورنر کا روایتی خطبہ ہوگا ۔ 13 مارچ کو بجٹ کی پیشکشی کا امکان
حیدرآباد 9 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا کل آغاز ہوگا اور گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے روایتی خطاب کرینگے ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر سال 2017-18 کیلئے بجٹ 13 مارچ کو پیش کرسکتے ہیں۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس کے ایک سینئر رکن اسمبلی نے یہ بات بتائی ۔ حالانکہ ابھی اس بجٹ اجلاس کے دورانیہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن رکن اسمبلی کے بموجب اجلاس 28 مارچ تک جاری رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ایوان کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کی جانب سے قطعی فیصلہ کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج برسر اقتدار ٹی آر ایس کے سینئر قائدین اور ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور حکومت کی مختلف اسکیمات پر کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر نے حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا ۔ اس دوران کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا بھی آج یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ہی ایوانوں میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے تعلق سے غور کیا گیا ۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کئی مسائل اٹھائیگی جن میںآبپاشی پراجیکٹس کے ڈیزائین میں تبدیلی اور اخراجات میں اضافے کے مسال بھی شامل ہیں۔ ایک سینئر کانگریس لیڈر نے یہ بات بتائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT