Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا جنوری میں آغاز متوقع

تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا جنوری میں آغاز متوقع

کے سی آر ڈسمبر میں فارم ہاؤز پر چندی یگنم پوجا کی تیاریوں میں مصروف
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس توقع ہے کہ جنوری کے آخری ہفتہ میں شروع ہوگا جس کیلئے متعلقہ حکام نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے 27 جنوری سے دو ہفتوں تک اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو توقع ہے کہ وسط فروری تک جاری رہے گا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر پرنسپال سکریٹریز نے مختلف محکمہ جات کے صدور کو اپنے محکموں کی تمام تفصیلات تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسمبر میں سرمائی اجلاس کی طلب اگرچہ ایک روایت رہی ہے لیکن حکومت آندھرپردیش بھی اس ماہ اپنی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کی ہے چنانچہ حکومت تلنگانہ نے باہمی دشواریوں سے گریز کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر کے سی آر بھی آئندہ ماہ اپنے فارم ہاؤز پر ایک بڑی پوجا ’’چندی یگنم‘‘ منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اور بیک وقت دو اہم پروگرام منعقد کرنے کا نظریہ کے تحت اسمبلی کا سرمائی اجلاس جنوری تک موخر کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT