Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسمبلی کے ویب سائٹ کا علاقائی زبانوں میں افتتاح

تلنگانہ اسمبلی کے ویب سائٹ کا علاقائی زبانوں میں افتتاح

حیدرآباد ۔ 6مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئے اندرون تین سال میں ملک گیر سطح پر پہلی مرتبہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ویب سائٹ کو علاقائی زبانوں تلگو ‘ اردو اور انگریزی میں آغاز کیا جانا ایک انتہائی خوش آئند اقدام سے تعبیر کیا ۔ مسٹر مدھو سدن چاری نے آج یہاں اسمبلی میں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی ویب سائیٹ ( تلگو ‘ اردو اور انگریزی) کا افتتاح انجام دیتے ہوئے اپنا اظہارخیال کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ تینوں زبانوں میں ویب سائٹ کا آغاز کرنے کے نتیجہ میں اسمبلی وغیرہ کے تمام اُمور میں شفافیت پیدا ہوگی ۔ قبل ازیں مسٹر مدھو سدن چاری اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے تلگو زبان کے ویب سائٹ کا افتتاح کیا جبکہ صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ نے اردو زبان کے ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور ارکان اسمبلی کے پورٹل کا وزیر اُمور مقننہ آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے افتتاح کیا ۔ علاوہ ازیں اُمور مقننہ کے پورٹل کا ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شریمتی پدمادیویندر ریڈی نے افتتاح کیا ۔ صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ کے علاوہ وزیر اُمور مقننہ و آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور دیگر نے اس پروگرام سے خطاب کیا اور ویب سائٹ کے علاقائی زبانوں میں آغاز کو خوش آئند قرار دیا ۔اس موقع پر ارکان اسمبلی و کونسل کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT