Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی سے 12 کمپیوٹر سنٹرس کے فائنل امتحانات

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی سے 12 کمپیوٹر سنٹرس کے فائنل امتحانات

پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر و سکریٹری اکیڈیمی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام شہر حیدرآباد میں قائم 12 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس میں ڈپلوما ان اڈوانس کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر سال 2014-15 کے بیاچ کے فائنل امتحان 13 ستمبر 2015 بروز اتوار صبح10 بجے تا شام 5 بجے مولانا آزاد میموریل ہائی اسکول اے سی گارڈز حیدرآباد میں منعقد کئے جارہے ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ ان امتحانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ تلنگانہ ، رائلسیما اور آندھرا میں اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے 74 سنٹرس جہاں سال 2014-15 کے کمپیوٹر کورسیس کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان میں سے علاقہ رائلسیما اور آندھرا کے 33 سنٹرس کے فائنل امتحانات 8 اگست 2015 کو منعقد کئے گئے جب کہ علاقہ تلنگانہ کے اضلاع میں قائم 29 سنٹرس کے امتحان 6 ستمبر کو منعقد ہوئے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے جن 12 سنٹرس کے فائنل امتحان 13 ستمبر 2015 کو منعقد کئے جارہے ہیں ان میں جہاں نما ، خلوت ، یاقوت پورہ ، حافظ بابا نگر ، جامعتہ المومنات ، عنبر پیٹ ، کاروان ، مسجد ٹیک نامپلی ، بورہ بنڈہ اور لالہ گوڑہ سکندرآباد ( تمام سافٹ ویر اور شاہ علی بنڈہ ( ہارڈویر ) شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ 13 ستمبر کو مولانا آزاد میموریل ہائی اسکول میں منعقد ہونے والے فائنل امتحان لڑکیوں کے لیے 10 بجے صبح تا 12-30 بجے دوپہر اور لڑکوں کے لیے دوپہر 2 بجے تا شام 4-30 بجے منعقد ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT