Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کی تشکیل ‘ گورنر صدر نشین ہونگے

تلنگانہ اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کی تشکیل ‘ گورنر صدر نشین ہونگے

حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کی تشکیل عمل میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے بورڈ کی تشکیل عمل میں لائی اور احکامات جاری کردئے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن تلنگانہ اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈ کے صدر نشین ہوں گے اور اس بورڈ میں 11 ارکان کی نامزدگی عمل میں آئی لیکن ممبر سکریٹری کی نامزدگی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ بتایا گیا کہ بہت جلد ممبر سکریٹری کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے حکومت علحدہ احکامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT